الیکشن کمشن کے سندھ سے رکن غفارسومرو کا نام ای سی ایل میں ہونے کا انکشاف‘ 2 ارب کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کے سندھ سے رکن غفار سومرو کا نام ای سی ایل میں ہونے کا انکشاف ہوا۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق غفار سومرو کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحیقیقات جاری ہیں۔