• news

پشاور: باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو نوجوان سمیت قتل کر دیا

پشاور (آن لائن) پشاور کے علاقے جہانگیر آباد میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو قتل کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر آبا دمیں ایک شخص نے شک گزرنے پر بیٹی اور نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود ہی گرفتاری پیش کر دی ہے جس نے بتایا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کو ایک نوجوان کے ساتھ گھر میں دیکھا اور اس نے شک کی بنا پر اپنی بیٹی اور نوجوان کو قتل کیا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن