خیرپور: سوئی ہوئی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، بینائی متاثر
خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) حوا کی ایک اور بیٹی تیزاب گردی کا شکار ہو گئی۔ خیرپور کی رہائشی فہمیدہ پر رات کو سوتے وقت تیزاب پھینک دیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق فہمیدہ کو ذاتی رنجش پر نشانہ بنایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا 15 فیصد چہرہ جھلس گیا۔ بینائی متاثر ہوئی۔