• news

سیالکوٹ: گھریلو جھگڑے، بیروزگاری سے تنگ شخص نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شیخوپورہ/ سیالکوٹ/ چشتیاں (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑے اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ شخص نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ دیگروقعات میں 3 بچوں کی ماں اور جیل کے قیدی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں بیٹی سے زیادتی کے الزام میں قید ملزم نے ساتھی حوالاتیوں کے طعنوں اور شرمندگی کے باعث زہر پی کر خود کشی کرلی۔ ملزم پنوں پر الزام تھا کہ اس نے اپنی بیٹی سے زیادتی کی ہے اور اس مقدمہ میں گرفتار کرکے ننکانہ صاحب پولیس نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ بھجوادیا تھا جہاں گزشتہ روز اس نے صفائی کیلئے پڑا زہریلا تیزاب پی لیا تھا اور اسے میو ہسپتال لاہورلیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ سیالکوٹ میں مظفر پور کا رہائشی تنویر کرایہ مکان میں اپنی بیوی سفیرا بی بی اور ایک 5 سالہ بچے سید محمد جون کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ صبح تنویر نے گھریلو جھگڑوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے صبح پسٹل سے اپنی بیوی سفیرا کو سر میں گولی مار کر قتل کرکے خود کو بھی سر میں گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ چشتیاں کے نواحی چک 40 فتح میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر تین بچوں کی ماں آمنہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن