پاکستان آگہی پروگرام: مقامی سکولوں کے اساتذہ طلبہ کا دورئہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر) علی فائونڈیشن گرلز ہائی سکول اوردی ایلیٹ کیڈٹ سکول اینڈ کالج گوجرہ کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان، شاہراہِ قائداعظم لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹائون شپ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مسلم چوک، گرین ٹائون، الفلاح اکیڈمی، مصطفی آباد، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مڈل سکول، چوک محمود بوٹی، فاسٹ وے سکول سسٹم، چوک محمود بوٹی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، مورانوالہ، گورنمنٹ ملت بوائز ہائی سکول، مورانوالہ گیا۔ ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد676تھی۔