• news

حضرت علی ہجویریؒ ایک کامل شخصیت کے مالک تھے: علامہ خادم حسین رضوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یارسو ل اللہؐ کے زیر اہتمام عرس داتا گنج بخش علی ہجویری بسلسلہ لبیک یا رسول اللہؐ کانفرنس محافظ ٹائون میں منعقد ہ تقریب میں مرکزی و صوبائی قائدین سمیت علماء مشائخ و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے سرپرست اعلیٰ علامہ خادم رضوی نے کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویری ایک کامل شخصیت تھے اور ناموس رسالتؐ کے پہرہ دار تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ ربیع الاوّل کی آمد ہے۔ اس موقع پر تحریک لبیک یا رسول اللہؐ بسلسلہ استقبال ربیع الاول جلوس 30نومبر کو داتا گنج بخش دربار تا پنجاب اسمبلی نکالے گی۔

ای پیپر-دی نیشن