گورنمنٹ کالج ماڈل ٹائون میں منشیات کیخلاف سیمینار
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج ماڈل ٹائون میں منشیات کے استعمال کے مضمر نتائج اور بچائو کے موضع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت یوتھ کونسل فار اینٹی ارکوٹکس کے پیٹرن سید ذوالفقار حسین نے کی۔ پروفیسر شیراز بھٹی اور پروفیسر برہان احمد ناصر نے طلبہ میں نشہ کے رجحانات اور ان کے تدارک پر روشنی ڈالی۔ مہمان مقررین ناصرہ ناحیہ اور سیدذوالفقار حسین نے منشیات کے استعمال کے نقصانات اور اس سے بچائو کے حوالے سے بات کی۔ مقررین نے طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ تقریب کے آخر میں کالج کے پرنسپل رانا شاہد وسیم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔