• news

پاکستان مسائل کا گڑھ بن چکا: ریاض فتیانہ‘ نئی سیاسی جماعت بنانے کا باضابطہ اعلان

لاہور(کلچرل رپورٹر) عوام لیگ پارٹی کے مرکزی صدر ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ملک میں 350 سیاسی جماعتیں ہیں جن میں سے 10 کے قریب بڑی جماعتیں ہیں۔ ان جماعتوں کی موجودگی میں پاکستان مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی‘ بے روزگاری‘ امن و امان‘ صحت‘ تعلیم اور دیگر مسائل نے پاکستانیوں کو مایوس کر دیا ہے۔ انہیں مایوسی سے نکالنے کے لئے ہم نے عوام لیگ کے نام سے نئی جماعت بنائی ہے اور اس جماعت کے پلیٹ فارم سے ہم نے آج 95 فیصد عوام کے تعاون سے مکمل وسائل پر قابض 5 فیصد اشرافیہ کے خلاف اعلان جنگ کر رہے ہیں۔ 23 مارچ 1940ءکو لاہور میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی‘ آج ہم 25 نومبر کو لاہور سے ایسے انقلاب کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کے باعث 95 فیصد عوام کی مدد سے 5 فیصد اشرافیہ جو وسائل پر قابض ہے‘ سے چھٹکارا حاصل کیا جائے گا اور آج سے اس اشرافیہ کے خلاف ہماری کھلی جنگ ہے۔ میں یہ اعلان الحمراءکے ہال میں موجود ملک بھر کے ایک ہزار مندوبین کی موجودگی میں کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام لیگ کے پہلے قومی کنونشن میں پارٹی بنانے کے باضابطہ اعلان میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے رکن صوبائی اسمبلی احسن ریاض فتیانہ‘ انجمن مزارعین پنجاب کے صدر غلام عباس‘ فاٹا سے تعل رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی کامران خان اور صدر آل پاستان ورکرز کنفیڈریشن یوسف بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ریاض فتیانہ

ای پیپر-دی نیشن