• news

دبئی : زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات‘ ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنیکا فیصلہ

دبئی (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں وزیر اعلی کے مشیروں کی تعیناتی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ جس میں سندھ میں وزیر اعلی مراد علی شاہ کے مشیروں کو قلمدان دینے پرمشاورت ہوئی جبکہ پارٹی اور حکومتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیر اعلی سندھ کے مشیروں کی تعیناتی کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دیئے جانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماﺅں، قانونی ماہرین پر مشتمل قانونی کمیٹی تشکیل دی جس میں فاروق ایچ نائیک، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ شامل ہیں۔ قانونی کمیٹی ہی سپریم کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مرتضیٰ وہاب کی وزیر اعلی مشیر برائے قانون کو غیر قانونی قرار دے کر عہدے سے علیحدگی کا حکم دیا تھا۔

زرداری/ مراد شاہ

ای پیپر-دی نیشن