• news

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، گورنر راج لگایا جائے: بابر اعوان

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے سید خورشید شاہ کیلئے پیغام ہے کہ اپوزیشن کا ٹیگ لگانے سے کوئی اپوزیشن نہیں بن جاتا پارلیمنٹ میں سب کچھ فکس ہے، ایسے حالات میں عمران خان کی بات ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں، پارلیمنٹ میں جو اپوزیشن کرے گا وہ ہی اصل اپوزیشن کہلائے گا۔ ایوان میں بولنے نہیں دیا جاتا میرا اور شیخ رشید کا مائیک بند کر دیا جاتا ہے، اپوزیشن استعفے دے تو سب سے پہلے میں مستعفیٰ ہونے کے لئے تیار ہوں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بڑی کوشش کی لیکن حکومت نے انہیں پنجاب میں آپریشن نہیں کرنے دیا پہلے ڈاکو اسمبلیوں میں لوٹتے تھے اب ان کی ٹیمیں سڑکوں پر لوٹ رہی ہیں لاہور میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں گورنر راج نافذ کیا جائے۔’’ چیف دکاندا‘‘ نے برطانوی وزیر خارجہ سے مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ بھارتی وزیر اعظم دہشتگردی کر رہا ہے، لیکن پاکستان کے حکمران نا اہل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن