• news

نیب اور ایف آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ افسر امتیاز تاجور سے تفتیش، دوسرا دور 15 روز میں ہوگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب اور ایف آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ سطح کے افسر سے تفتیش کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سے تفتیش کا ایک دور ہوچکا ہے دوسرا 15 روز میں ہوگا۔ امتیاز تاجور پر 61 لاکھ روپے کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ وہ دس لاکھ روپے واپس کرچکے ہیں۔ امتیاز تاجور نے صوابدیدی فنڈز سے مانع حمل اشیاء بھی خریدیں، مری سے لاہور، ملتان کے دوروں کے اخراجات بھی صوابدیدی فنڈز کے بلوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے 13 ماہ میں فنڈز سے دو لاکھ 80 ہزار روپے کی ادویات خریدیں، دو لاکھ 81 ہزار کے دو آئی فون اور دیگر اشیاء خریدیں۔ اسی طرح 30 ہزار 710 روپے کے 6 بکرے بھی صدقہ کئے گئے۔ گیس کنکشن، ہوٹلوں اور کاسمیٹکس کی خریداری، ایک لاکھ 50 ہزار کی اسلام آباد کلب کی رکنیت بھی فنڈز سے حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن