بلیک فرائیڈے شاپنگ اسلام آباد میں لڑائی ‘چھینا جھپٹی امریکہ میں فائرنگ‘2ہلاک ‘2زخمی
اسلام آباد+ واشنگٹن(آن لائن)وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بلیک فرائیڈے پر لگی سیل سے مستفید ہونے والوں کا رش، دکانداروں کو شٹر گرانے پڑ گئے، خریدار شاپنگ مالز اور دکانوں پر ٹوٹ پڑے، کاؤنٹر پر لڑائی اور چھینا چھٹی کے مناظر دیکھنے میں آئے، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلیک فرائیڈے پورے جوش و خروش سے منایا گیا، خریداروں کی ایک بڑی تعداد بلیک فرائیڈیکے موقع پر لگی لوٹ سیل سے فائدہ اٹھانے کیلئے بازاروں میں لگی رش کاحصہ بنتی گئی، دکانداروں نے رش اور چھینا چھٹی کے باعث دکانوں کے سٹر گرا دیے، خواتین کا موقف تھا کہ ایسا دن ہر سال میں ایک بار ہونے کے بجائے ہر ہفتہ میں ایک بار ہونا چاہئے، اسلام آباد کے شاپنگ مالز میں50%سے70%تک اشیاء پر سیل لگا دی گئی جبکہ بعض دکانوں پر 80%آف بھی دیکھنے میں آئی۔ جناح سپر مارکیٹ میں موجود ایک مرد خریدار کا موقف تھا کہ چونکہ بلیک فرائے ڈے ہماری تہذیب کا حصہ نہیں لہٰذا ہمیں اسے نہیں منانا چاہئے۔ یاد رہے کہ بلیک فرائے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال نومبر کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے اور اس روز اشیاء کی قیمت 80%تک گرا دی جاتی ہے۔