• news

ٹرمپ کی بیٹی نے اپنا بزنس اور سوشل میڈیا اکائونٹس والد سے الگ کرلیا

واشنگٹن(این این آئی)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد اپنا بزنس اور سوشل میڈیا اکائونٹس والد سے الگ کر لئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانکا کثرت کے ساتھ اپنے والد نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نظر آرہی تھیں جس کے بعد تنقید ان پر بڑھ گئی تھی۔علیحدگی کا یہ بیان ان کے ٹویٹر اکائونٹ پر ظاہر ہوا جس میں ایوانکا کی ٹیم نے کہا کہ اب یہ صرف ذاتی استعمال کیلئے ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن