• news

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم کو بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنے کی سفارش

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) میڈیکل بورڈ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکار بننے والے طالب علم احمد کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کردی ہے۔ گذشتہ روز میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا۔ رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے محمد احمد کی گردن پر چوٹیں ہیں اور اس کا نرخرہ کئی جگہ سے ٹوٹا ہوا ہے جب کہ اس کے دماغ کو آکسیجن نہیں مل رہی، محمد احمد کی فزیوتھراپی نجی ہسپتال میں جاری ہے۔ دوسری جانب احمد کے والد کا کہنا ہے وہ بیٹے کے علاج سے مطمئن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن