• news

تحریک انصاف‘ متحدہ ارکان کے استعفے‘ سپیکر ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کیس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے کہا ہے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں اور 40 روز کی اسمبلی سے غیر حاضری پر کارروائی ان کا اختیار نہیں ،وہ اس معاملے میں بری الزمہ ہیں۔اجتماعی استعفوں کو منظور نہ کرنے کے خلاف سید ظفر علی شاہ ودیگر نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن