چمن سرحد پر پرچم اتارنے کی پاکستانی تقریب اشتعال انگیز ہے‘ افغانستان
کابل (صباح نیوز) افغانستان نے چمن کی سرحدی گذرگاہ پر پاکستان کی جانب سے پرچم اتارنے کی یکطرفہ تقریب متعارف کرانے کی مذمت کرتے ہوئے اُسے غیرمناسب اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق افغان وزارت خارجہ کے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے۔ پاکستان کا یہ اقدام دو طرفہ وعدوں کی خلاف ورزی ہے اور موجودہ حساس حالات میں باہمی تعلقات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔ پاکستانی حکام نے حالیہ مہینوں میں سرحدی کنٹرول کو سخت کیا ہے۔ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے غیر قانونی آمدورفت اور دونوں جانب سے شورش پسندوں کی مداخلت روکنے میں مدد ملے گی۔