ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کلام مولانا ظفر علی خان ترنم کیساتھ سنانے کا مقابلہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میںتقریبات یوم ظفر علی خانؒ کے سلسلے میںکالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین مولانا ظفر علی خانؒ کا کلام ترنم کے ساتھ سنانے کاانعامی مقابلہ ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض عمران نقوی اور سید عابد حسین شاہ نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں حرا حیدر نے اول‘ نرأ نور نے دوئم اور ملائکہ مسعود نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں محمد نبیل اشرف نے اول‘ علی رضا نے دوئم اور محمد شاہد مسعودنے سوئم پوزیشن حاصل کی۔