• news

خوشی ہے نئے آرمی چیف میری رجمنٹ سے بنے: اسلم بیگ‘پرویز مشرف کی بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ خوشی ہے نئے آرمی چیف میری رجمنٹ سے بنے۔ پالیسی بنانا حکومتی ذمہ داری، عملدرآمد کرنا فوج کا کام ہے۔ جنرل قمر جاوید کارکردگی کی بنا پر قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھی نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد دی ہے۔ پرویز مشرف نے جنرل زبیر محمود حیات کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن