پانامہ لیکس کیس: نواز شریف کو بلا کر بیان حلفی لیا جائے: سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پانامہ لیکس کے کیس میں میاں نواز شریف کو عدالت میں طلب کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔ درخواست گزاربیرسٹرسید جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ میاں نوازشریف نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کی اورقومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ درخواست میں کہا گیا کہ امانت میں خیانت کرنے پر عدالت میاں نواز شریف کو عدالت میں طلب کر کے بیان حلفی لے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسلامی اور ملکی قوانین کے تحت خیانت کے مقدمات میں بار ثبوت نواز شریف کو دینا لازم ہے۔ پانامہ لیکس کے کیس میں میاں نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں بلا کر بیان حلفی لیا جائے اور ثبوت طلب کئے جائیں۔