چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو2 آبدوزیں ملنے پر بھارت کی تشویش
نئی دہلی( نوائے وقت رپورٹ) چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو دو آبدوزیں دینے کی خبر نے بھارت کی نیند اڑا دی۔ بھارتی نیول حکام نے کہا ہے کہ چین کا یہ اقدام خلیج بنگال میں موجود رہنے کی چینی کوشش ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کو دو چینی آبدوزوں کے اعلان پر بھارت کو تشویش لاحق ہو گئی ہے اکتوبر میں چینی صدر نے بنگلہ دیش کیلئے24 ارب ڈالر کا اعلان بھی کیا تھا۔