مودی ! پاکستان کا پانی روکا تو تمہاری سانس بند کر دیں گے، معاشی دہشت گردی کی وجہ سے غربت ہے: سراج الحق
کراچی+ لاہور (خصوصی رپورٹر+سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نریندر مودی تمہارے ہاتھ میں وہ لکیر نہیں کہ تم پاکستان کا بند کرو، تم پاکستان کا پانی بند کروگے تو سن لو ہم تمہاری سانس بند کردیں گے، زمانہ گزر گیا، حالات تبدیل ہوگئے، آج ایک نہیں کروڑوں محمود غزنوی اور احمد شاہ ابدالی جیسے نوجوان اور بچے موجود ہیں، مودی نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کے تکبر اور غرور کا سومنات پاش پاش ہوجائے گا،ہماری حکومت آئی تو مریخ کا سفر کریں گے ْ آپ سوجائیں، میں پہرہ دوں گا، میرے کارکن پہرہ دیں گے۔ جو حکومت سیکورٹی نہیں دے سکتی۔ اسے حکومت کا حق نہیں، راحیل شریف سلیقے کے ساتھ رخصت ہوگئے اور نیا آرمی چیف ضابطے کے ساتھ آگیا، اس تبدیلی کو خوش آئند سمجھتے ہیں،ہم مسلکوں کا احترام بھی کرتے ہیں لیکن ایک امت ہیں۔ جماعت اسلامی بھی چاہتی ہے ایک امت ایک ملت بنیں لیکن دشمن چاہتا ہے ان کو رنگ ونسل ، شہر ودیہات اور مسلک کی بنیاد پر تقسیم کردو اور آپس میں لڑا دو، عیار دشمن اسلام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ کہتا ہے یہ صوفی اسلام سیاسی اسلام ہے۔ اسلام نہ سیاسی ہے، نہ صوفی ہے، اسلام نہ شرقی ہے، نہ غربی ہے۔ اسلام اللہ کا کلمہ اللہ کا دین ہے،ہم حکومت برطانیہ سے تخت سلطان ٹیپو واپس لائیں گے۔ اپنی امانتوں کو واپس لائیں گے،قائداعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں مدینہ کی طرح اسلامی ریاست بنائوں گا۔ ہم اس ملک کو شریعت اور خلافت کا مرکز بنائیں گے۔ اس پاکستان میں حکمرانی صرف عوام کی ہوگی، میر جعفر اور میر صادق کی اولاد تم پر مسلط ہے ان کا قبلہ آج بھی مکہ نہیںامریکہ ہے۔ س ملک میں صرف مسلح دہشت گردی نہیں معاشرتی دہشت گردی کی وجہ سے میرے آپ کے گھر میں غربت ناچ رہی ہے۔ اندرون سندھ جاکر دیکھیں کسانوں کے ہاتھ میں سود اور قرض کی ہتھکڑیاں ہیں ۔یہ غلام ابن غلام بنایا گیا۔ کیسا نظام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت دوروزہ سندھ ورکرز کنونشن کے پہلے خطاب میں کیا ۔……… الحق نے کہا کہ ہمارا جہاد اور لڑائی ظلم جہالت کمیشن خورو رشوت خورو رجعت پسند طبقوں کے خلاف استحصالی طبقوں کے خلاف ہے۔ لینڈ مافیا ڈرگ مافیا قاتلوں کے ساتھ لڑائی ہے۔ شام ، عراق، کشمیر اور فلسطین جل رہا ہے ۔ آج اگر اس دنیا میں دہشت گردی ہے تو یہ ان کا تحفہ ہے۔ گزشتہ حکومت نے 52ارب ڈالر قرضہ لیا۔ بتایا جائے پیسہ کہاں گیا۔ قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پر اربوں ڈالر کولیشن فنڈ کے نام پر لائی وہ کہاں گئے۔ عوام نے ایک بار نہیں چار بار پی پی کو ووٹ سپورٹ دیا۔ مسلم لیگ کو بھی سپورٹ کیا۔ دونوں کی معاشی پالیسیاں وہی ہیں جو شوکت عزیز کی نہیں سٹیٹس کو توڑنا ہے۔ علاوہ ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ کے بطور آرمی چیف اور جنرل زبیر حیات کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کے تقرر پر سراج الحق نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور قوم کی دعائیں فوج کی نئی قیادت کے ساتھ ہیں۔