• news

دہشت گردوں ، ان کے معاونین کے خلاف کراچی آپریشن پوری شدت سے جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز

کراچی (این این آئی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن پوری شدت سے جاری رہیگا ۔دہشت گردوں کو ہی نہیں بلکہ انکے معاونین اور سہولت کاروں کو بھی پکڑیں گے ۔ سی پیک منصوبے سے روزگار کے مواقع حاصل ہونگے اور ملک کی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا ۔ن خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میںپراونشل اسکل کمپٹیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کیخلاف آپریشن کررہے ہیں ۔کراچی آپریشن پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گا ۔ ہم صرف دہشت گردوں کو نہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے ۔ اکبر نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے بعد تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ۔شہر میں امن ہوگا تو خوشحالی بھی زیادہ آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ آپریشن کے ساتھ پاکستان رینجرز سندھ ، صوبائی اوروفاقی اداروں کی مدد سے تین بڑے اقدامات کررہی ہے۔ سکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کیلئے کام شروع کرچکے ہیں۔سینٹر میں ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں تربیت لے سکیں گے۔ سکل ڈیولپمنٹ سینٹرسے فارغ ہونے والوں کو نوکریوں کے مواقع ملیں گے۔دہشت گردی کا شکار افراد کے رشتہ داروں کو اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر میں ترجیح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اقدام وکٹم سپورٹ پروگرام ہے،مختلف حادثات و سانحات کے متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے انہیں مدد فراہم کریں گے۔میجرجنرل بلال اکبرنے کہا کہ تیسرا اقدام رینجرز اصلاحی مرکز کا قیام ہے ،جرائم سے منسلک ہونے کے باوجود وہ افراد جنہوں نے بڑے جرائم نہیں کیے، اصلاحی مراکز میں ان کی اصلاح کریں گے،اصلاحی مرکز کو 30 سے32 بچے جوائن کرچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ راچی میں امن قائم ہوگا تو ملک کا امیج بہتر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن