• news

ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد این ایف سی اجلاس کل طلب

اسلام آباد/ لاہور (صباح نیوز+نیوز رپورٹر) حکومت کو بالآخر نئے این ایف سی ایوارڈ کا خیال آہی گیا، 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد پیر کو طلب کرلیا، وزیر خزانہ اسحق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے کے وزیرخزانہ نے ایجنڈا نہ ملنے پر احتجاجاً اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں کے پی کے کی نمائندگی پروفیسر ابراہیم اور سیکرٹری خزانہ کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت نویں این ایف سی ایوارڈ کے دوسرے اجلاس میں شرکت سے قبل تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایوارڈ کی تقسیم اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داریوں کے اضافے کے تناظر میں کی جائے تاکہ صوبے اپنے عوام کو بہتر خدمات مہیا کرسکیں۔ سبسڈی کے میدان میں سوشل سکیٹر پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لائی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن