• news

بھارت سمیت غیرملکی میڈیا نے بھی نئے آرمی چیف کے تقرر کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت سمیت دیگر غیرملکی میڈیا نے بھی جنرل راحیل شریف کی جگہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف بنائے جانے کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا جبکہ بھارتی ٹی وی چینلز نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے۔ بھارتی نیوز چینلز نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مختلف تبصرے اور بے بنیاد پروپیگیڈا بھی کرتے رہے۔ یاد رہے کہ بھارت جنرل راحیل شریف سے بہت خوفزدہ تھا اور بھارتی چینلز میں انکے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا بھی کیا جاتا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن