عمران انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں‘ انکی پتنگ کی ڈور کٹنے والی ہے: قمر کائرہ
گوجرانوالہ+ گکھڑ منڈی+ وزیر آباد+ کامونکے+ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کا ئرہ نے کہا ہے کہ حکمران سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنا رہے ہیں، میاں نوازشریف پانامہ لیکس میں پھنس چکے ہیں، عمران خان کی پتنگ کی ڈور بھی اب کٹنے والی ہے، وہ اپنے انجام کی طرف جا رہے ہیں۔ پیپلز پا رٹی نے حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان کیا تو میاں صاحب آپکے ہا تھ کچھ نہیں آئیگا،گوجرانوالہ آمد کے مو قع پر کا رکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی نے پا کستان کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے اختیارات تقسیم کر کے تمام صوبوں کو اکٹھا کیا‘ دہشت گردوں کیخلاف کھلی جنگ کرکے نو گو ایریاز میں پاکستان کا پرچم لہرا کر ملک کو امن کا گہوارہ بنایا لیکن مسلم لیگ والوں کی اپنی صفیں صاف نہیں ان کے اندر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے سا تھی مو جو د ہیں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں جی پا ناما لیکس میں پھنس گئے ہیں ہمارا مطا لبہ ہے کہ تحقیقات کیلئے پا رلیمنٹ سے بل پاس کروایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکو مت فوری طور پر چیئرمین بلاول بھٹو کے مطا لبا ت پر فوری عملدرآمد کریں بصورت دیگر 27 دسمبر کو چیئرمین نے تحریک کا اعلان کر دیا تو میاں نواز شریف کے ہا تھ کچھ نہیں آئیگا ان کا کہنا تھا کہ نریندر مو دی آئے روز پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے لیکن مودی کے یار ان دھمکیوں کا جواب نہیں دیں گے۔ بھٹو کے بیٹے اپنے ملک کے پا نی اور ایک ایک انچ جگہ کا دفاع کریں گے۔ گوجرانوالہ آمد پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا‘ پھولوں کی پتیاں نچھا ور کی گئیں۔ گکھڑ منڈی میں قمر الزمان کائرہ کے قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر قمر کائرہ نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں پارٹی کو فعال کرنے میں کارکن بھرپور جدوجہد کریں۔ وزیرآباد پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی کارکنوں سے وعدہ کرتا ہوں ہر قیمت پر پورا اتروں گا‘ آنیوالا وقت پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے۔ قبل ازیں قمر زمان کائرہ نے کامونکے پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب اور شہبازشریف کی شوبازیاں ختم ہونے والی ہیں جن کو ہم جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔ علاوہ ازیںقمر الزمان کائرہ‘ جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن، سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں فیصل آبا ڈویژن کے سابق عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈر ز سے ملاقات کی جس میں شہری تنظیم کے سابق صدر رانا محمد مشتاق خاں وسٹی عہدیداران ملک سعید ساجد ، رانا نعیم دستگیر خاں ، شیخ محمد اسلام، شیخ یاسین، صغیر اعوان ،ناصر چن ،آغا اعجاز ،ملک عبد القادر ،افتخار حلیم رضا،حسنین شاہ سابق صوبائی وزیر حاجی محمد اسحاق ،نواز شیر وسیر ،سید قلب عباس سابقہ ضلعی صدر جھنگ ، ٹکٹ ہولڈر ملک سردار ،طارق محمود باجوہ، سابق ضلعی صدر فیصل آباد شعبہ خواتین کی سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ ،روبینہ بٹ ، سائرہ خاں نے شرکت کی۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کی سفارشات چیئرمین بلاول بھٹو کے پاس ہیں نامزدگیوں کا عمل میرٹ پر شفاف ہوگا۔