• news

سیاسی جماعت پہلے اچھے برے کام کراتی ہیں پھر ان کے حال پر چھوڑ دیتی ہیں: عدالت متحدہ کے وکلاء پر برہم

کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی 2007 ء کیس کی سماعت پر ایم کیو ایم کے وکلا پر برہمی کا اظہار کیا ہے عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتیں پہلے اچھے برے کام کراتی ہیں پھر انہیں انکے حال پر چھوڑ دیتی ہیں۔ دوران سماعت ملزم انیس نے عدالت کو بتایا کہ میں رکشہ ڈرائیور ہوں، ضمانت کے لئے وکیل بھی نہیں کرسکتا ہوں میرا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، پارٹی کے وکلا نے ہماری کوئی مدد نہیں کی۔ اس موقع پر ملزم پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا، عدالت نے وکلاء سے استفسار کیا کہ اب تک 7ملزمان کی درخواست ضمانت دائر کیوں نہیں کی گئی۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن