پیر پگاڑا کا فون پر مشرف سے رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،صبغت اللہ راشدی اگلے ماہ دبئی جائینگے
کراچی(صباح نیوز) مسلم لیگ(فنکشنل )کے سربراہ پیر پگارا صبغت اللہ راشدی اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ۔ دونوں رہنماں نے ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں سندھ کی موجودہ صورت حال بھی زیر غور رہی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بات چیت میں اس بات کا فیصلہ کیاگیاکہ پیرپگارادسمبر میں دبئی جائیں گے اور پرویز مشرف سے ملاقات کریں گے۔