اسلام آباد:اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر دیا : ملیحہ
اسلام آباد (صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ میں نے سکیورٹی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ دی ہے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے جس پر سیکرٹری جنرل نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور خاص طور پر سندھ طاس معاہدے کا ذکر کیا یہ ہماری سفارتی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ سیکرٹری جنرل نے نہ صرف خود تشویش کا اظہار کررہے ہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں مبصرین کی رسائی مانگ رہے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوںنے کہا کہ بھارت ہماری سفارتی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سفارتی دبائو ڈالنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم نہ اس کا جواب دے رہے ہیں بلکہ اپنے موقف کا ہر طرح سے دفاع بھی کررہے ہیں ۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کے ہائی کمشنرنے دو دفعہ کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔ ان کا خاتمہ ہونا چاہیے اور ہمیں مقبوضہ کشمیر تک رسائی چاہیے جس پر ہم نے انہیں کہا کہ آپ ہماری طرف آکر بھی دیکھ لیں کے آزاد کشمیر میں کیا ہورہا ہے ۔ ہم خاموش نہیں ہیں ہماری سفارتی کوششوں کاہی یہ نتیجہ ہے کہ اقوام متحدہ نہ صرف خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کررہا ہے ۔ بلکہ رسائی بھی مانگ رہا ہے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ جب سے نریندرمودی اقتدار میں آئے ہیں ان کی کوشش ہے پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلیکشن کمیٹیوں میں نہ صرف ڈیفینسوپر ڈالا جائے بلکہ کہا جائے کہ پاکستان پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ ہم نے وہاں بھی نہ صرف ان کو روکا ہے بلکہ ثابت کیا کہ وہ ناکام رہے ہیں ۔ عمران خان کی جانب سے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط کے بارے میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ کوشش کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرورنکلتا ہے ۔ لیکن جو سفارتی کوشش ہم کررہے ہیں ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں ۔ حکومت سفارتی کوشش کرے یا اپوزیشن جماعتیں کوشش کریں ۔ بہرحال دونوں کی توجہ کشمیر کی صورتحال پر مرکوز ہونی چاہیے ۔ ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے اب مبصرین مقبوضہ کشمیر میں رسائی مانگ رہے ہیں ۔ کشمیر میں ظلم سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو رہی ہے۔ ہماری سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ مبصرین مقبوضہ کشمیر میں رسائی مانگ رہے ہیں۔ سکیورٹی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر ان فارمل بریفننگ دی اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا سیکرٹری جنرل نے خاص طور پر سندھ طاس معاہدے کا ذکر کیا۔