• news

نائن زیرو کے قریب بند مکان سے ملنے والا تمام اسلحہ غیر ملکی نکلا

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نائن زیرو کے قریب مکان سے ملنے والے اسلحہ کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ غیرملکی ہے۔ اس قسم کا اسلحہ پاکستان میں نہیں بنایا جاتا ہے۔ واٹر ٹینک سے ملنے والا تمام اسلحہ بیرون ملک سے پاکستان منگوایا گیا ہے۔فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے برآمد ہونے والے اسلحہ سے متعلق بیرون ملک اسلحہ بنانے والی کمپنی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کے حوالے سے کسٹم حکام سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ سندھ پولیس خط کے ذریعے اسلحہ کی پاکستان برآمدگی سے متعلق تفصیلات طلب کریگی ذرائع کے مطابق عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ میں صرف6 جی تھری گنیں پاکستان کی نکلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن