امید ہے نئے آرمی چیف دہشت گردی ختم کرانے میں کردار ادا کریں گے: رانا مبشر اقبال
کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنا خوش آئندفیصلہ ہے نئے آرمی دہشت گردی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی پاکستان کے لئے خدمات اور فوج کا مورال بلند کرنا ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔