ہالینڈ میں برڈ فلو کے ڈر سے ایک لاکھ 90 ہزار بطخوں کو ہلاک کردیا گیا
لندن (بی بی سی) شمالی یورپ میں برڈ فلو کے پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر ہالینڈ میں حکام نے 190,000 بطخوں کو تلف کر دیا ہے۔ ایمسٹرڈیم سے 70 کلومیٹر مشرق میں واقعہ بڈنحیوزن کے گاو¿ں میں برڈ فلو کے وائرس کے پائے جانے کے بعد چھ فارموں پر یہ کارروائی کی گئی۔ ڈنمارک، سویڈن، جرمنی اور فن لینڈ میں بھی ایچ 5 این 8 وائرس کی انتہائی وبائی قسم کچھ علاقوں میں پائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے برڈ فلو پائے جانے والے مقام کے قریب تین کلومیٹر تک کے علاقے کے سارے فارموں میں وائرس کی جانچ کی جا رہی ہے اور دس کلومیٹر تک کے علاقے میں کسی بھی قسم کے پولٹری کو باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ برڈ فلو وائرس پہلی مرتبہ 2014 میں جنوبی کوریا میں پایا گیا تھا۔ بعد میں یہ وائرس جاپان، شمالی امریکہ اور یورپ میں پھیل گیا اور متعدد پولٹری فارم اس سے متاثر ہوئے۔ گذشتہ ماہ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ طویل فاصلوں تک پرندوں کی موسمیاتی ہجرت کی مانیٹرنگ سے برڈ فلو کے پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا جا سکتا ہے۔ متاثرہ جنگلی پرندوں کو چھونے یا ان کی بیٹھوں کے جسم سے چھو جانے سے اس وائرس کے پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔ کیا ہمیں پریشان ہونا چاہیے؟ اس وائرس کی بیشتر اقسام انسانوں پر اثر نہیں کرتیں۔ تاہم ایچ 5 این 1 وائرس کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ ہلاکتیں متاثرہ زندہ یا مردہ پرندوں کو چھونے سے واقع ہوئیں۔
بطخیں ہلاک