گوجرانوالہ: ملزموںکی عدم گرفتاری کیخلاف مقتول کے ورثا کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری کےخلاف مقتول کے ورثاءنے نعش سڑک پر رکھ کر شدےد احتجاج کےا، تفصےل کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمےانی شب محلہ فیصل آباد کا حامد اور احمد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جنہےں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا، مضروبین کو طبی امداد کےلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر28 سالہ احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ حامد کو طبی امداد دی جارہی ہے مقتول اور زخمی کے ورثا نے نعش کو ڈیوڑھا پھاٹک کے نزدیک جی ٹی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ زخمی حامد نے دو محلہ داروں کی نشاندہی کی لیکن تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس دونوں افراد کو گرفتار نہیں کر سکی ،مظاہرین کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بعد ازاں اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے، دوسری طرف تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مبینہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
گوجرانوالہ/مظاہرہ