سابق نگران وزیراعظم معین قریشی کو امریکہ میں سپردخاک کر دیا گیا
واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) سابق نگراں وزیراعظم معین الدین احمد قریشی کو ہفتے کے روز روک ول (امریکہ) کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ وہ 86سال کی عمر میں 22نومبر کو انتقال کرگئے تھے۔ وہ 2سال سے پارکنسن کے مرض میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے بیٹے امیر شہاب قریشی کے مطابق انہیں پھیپھڑوں کا مرض ’سی او پی ڈی‘ بھی لاحق تھا۔
معین قریشی