• news

عمران کے اچانک دھرنا ختم کرنے پر افسوس ہوا‘ نثار کیلئے ”بم“ رکھا ہے‘ آئندہ کوئی بات کی تو چلا دوں گا : پرویز خٹک

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیٹے نے اپنے باپ کو جھوٹا ثابت کر دیا، لندن کے فلیٹس تو کچھ بھی نہیں جب بات نکلے گی تو اربوں،کھربوں تک جائے گی، (ن) والوں کی قسمت اچھی تھی کہ عدالت کا فیصلہ آگیا ورنہ میں نے تو پورے ایک مہینے تک احتجاج کا پر وگرام بنایا تھا، عمران نے اچانک دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تو مجھے بہت افسوس ہوا ورنہ یہ تو بہت تما شہ لگنا تھا، عمران نے جتنے بڑے ٹارگٹ دے رکھے ہیں اگر دن 100گھنٹے کا ہو جائے تو پھر ہم شاید ان کوپورا کر سکیں، پارٹی چاہتی ہے کہ ایسے منصوبے شروع کئے جائیں جوکہ نظر آئیں میں پارٹی کی فرمائش کی خاطر خیبر پی کے میں میگا پراجیکٹس پر اربوں روپے ضائع کر رہا ہوں کیونکہ صرف چند ارب سے سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت سدھاری جا سکتی ہے، اس ملک کو برباد کرنے میں آدھا ہاتھ سیاستدانوں کا اورہزاروں ہاتھ بیوروکریسی کے ہیں، اب ہم بہت تربیت یافتہ ہو چکے ہیں اب کسی کا باپ بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انصاف پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے چوہدری نثار کیلئے ایک ”بم “رکھا ہوا ہے اگر انہوں نے آئندہ کوئی بات کی تو اسے چلا دوں گا، جب تک وہ گزار ا کرے گا تب تک میں بھی اس کے ساتھ گزارا کروں گا کیونکہ ہم دونوں بچپن کے دوست ہیں اور ایک دوسرے کی ہر ایک بات جانتے ہیں۔ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر میں قطری شہزادے کا کوئی ذکر نہیں تھا اور بیٹا قطری شہزادے کو لے آیا، اب کسی کا باپ بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا ،یہ تو ان کی قسمت اچھی تھی کہ جو عدالت کا فیصلہ آگیا ورنہ میں نے تو پو رے ایک مہینے تک احتجاج کا پر وگرام بنایا تھا‘ ہمارے لیڈر کا محاصرہ کیا جا چکا تھا ، یہ ہمیں روکنے والے کون ہوتے ہیں‘ لاٹھیاں ماریں، آنسو گیس چلائی، گرفتاریاں کیں کیا یہ سب آئینی ہے؟ پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق بڑھتا جا رہا ہے اگراس کو مٹانے کی کو شش نہ کی گئی تو پھر انقلا ب آئے گا پھر اس ملک کے غریب بادشاہوں کے محل گرائیں گے ، جب تک ادارے سیاسی تسلط سے آزاد نہیں ہوں گے تب تک عوام کی خدمت نہیں کر سکتے، یہ ادارے مغل بادشاہوں کے غلام بن چکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی کہتا ہوں کہ آپ بھی پو لیس کے نظام میں تبدیلی لائیں۔ پروےز خٹک نے گزشتہ روز تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چودھری کے گھر گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ سپیکر خیبر پی کے اسد قےصر، صوبائی وزےر شاہ فرمان، اےم اےل اے غلام محی الدےن دےوان ، اےم پی اے شنےلا روت ، ثوبےہ کمال ، جاوےد بھٹی، فےاض بھٹی، ملک بابر اعوان ، ارشد گوندل، رفےق نمبردار، طارق کھو کھر، جاوےد لطےف، چاچا پی ٹی آئی ، ندےم شاکر، ثاقب سلےم بٹ ، ارمغان شاکر، مرتضیٰ عاجز، عرفان احمد اور اشتےاق ملک دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سی پےک مےں روس کو گوادر تک رسائی دےنا اچھی بات ہے۔ خےبر پی کے کی حکومت نے سی پےک منصوبے کی کبھی بھی مخالفت نہےں کی۔ نواز شرےف نے مغربی روٹ کے حوالے سے جو وعدہ کےا تھا وہ پورا کرےں، حکمران عوام کو دھوکہ دےتے ہے اور جھوٹ بولتے ہے نواز شرےف سی پےک کے حوالے سے تمام جماعتوں کو مطمئن کرے ورنہ اس کے خطرناک نتائج نکلےں گے۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن