• news

کراچی :خیبر پی کے حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر کے آئینی ذمہ داری سے انحراف کیا: سعید غنی

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے آئینی ذمہ داری سے انحراف کیا ہے ، عدلیہ ذوالفقار مرزا کو مرضی کی سکیورٹی دلواتی مگر بلاول بھٹو پر اعتراض کرتی ہے۔ عدلیہ کو ثابت کرنا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں، بہت جلد مسلم لیگ ن کراچی کے اہم رہنما بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے جبکہ خود کو کراچی کا ٹھیکیدار سمجھنے والی جماعتوں کے لوگ بھی پیپلز پارٹی میں آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ پیپلز میڈیا سیل میں گذشتہ روز تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے مقامی عہدیداران کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن