• news

جنرل قمر بڑی کور کے کمانڈر تھے، میرا ذاتی طور پر رابطہ نہیں رہا: مشرف

لندن (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 10کور کے کمانڈر تھے جو بہت بڑی کور ہے، اب ان پر بہت بڑی ذمہ داریاں آچکی ہیں، انکے ساتھ میرا ذاتی طورپر کوئی رابطہ نہیں رہا، بلوچستان اور پنجاب میں فرقہ ورانہ دہشت گردی ہے، بھارتی وزیراعظم چالاکی کر رہا ہے، ایک طرف ملنے کیلئے بلا رہا ہے اور دوسری طرف پانی روک رہا ہے، ہمیں امن چاہئے جس کیلئے مسائل حل کرنے ضروری ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ نئے آرمی چیف کے فیصلوں میں سب سے پہلے پاکستان کو مدنظر رکھا جائے تو کبھی غلطی نہیں ہوگی۔ انکے ساتھ میرا ذاتی طورپر کوئی رابطہ نہیں رہا، بلوچستان اور پنجاب میں فرقہ ورانہ دہشت گردی ہے۔ پورا یقین ہے کہ بھارت مہم جوئی نہیں کرسکتا، بھارتی وزیراعظم چالاکی کر رہا ہے، ایک طرف ملنے کیلئے بلا رہا ہے اور دوسری طرف پانی روک رہا ہے، نریندر مودی ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جہاں آپ بیٹھے ہیں وہ جگہ آپکی ہوتی ہے، ہمیں امن چاہئے جس کیلئے مسائل حل کرنے ضروری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن