• news

تعلیمی نصاب میں جہاد سے متعلق آیات کو نکالا نہیں جارہا: بلیغ الرحمن

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد بلیغ الر حمن نے کہا ہے کہ سر کاری و نجی تعلیمی اداروں کے علاو ہ آرمی ،ایف جی اینڈ کینٹ گریژن کے تمام تعلیمی اداروں میں جماعت اوّل تا بارہویںقرآ ن پاک کی تعلیم لازمی ہوگی جس کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے نجی اداروں نے قرآن پاک کی تعلیم کے نفاذکا سلسلہ بل منظور ی سے قبل نافذعمل کرکے بازی لئے لی ہے پرائمری تک قرآن پاک ناظرہ ختم کیا جائیگا جبکہ چھٹی تادسو یں تک قرآن پاک کا تر جمہ (مکی سورتوں) جبکہ انٹر میں مد نی سورتوںکا تر جمہ پڑھایا جائیگا۔ نصاب میں جہاد سے متعلق آیات کو نہیں نکالا جا رہا ہے نہ کوئی مسلم ایساکر سکتا ہے وہ پاکستان میں پہلی بار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیراہتمام اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے نفاذکے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ا س مو قع پر پر وفیسر رفیق طاہر ،سابق سیکر ٹری تعلیم او ر کنوئیر ایڈوائز ری کمیٹی چوہدری منیر احمد ،چیئرمین ایسو سی ایشن آف پر ائیویٹ سکولزپاکستان خالدحیا ت کموکا ،کراچی سے خالد شاہ پشاور سے عقیل رزاق ،آزادکشمیر سے چوہدری اقبال ،آل پاکستان پر ائیویٹ سکولزکے ڈویژنل صدر ابراراحمد ،نیشنل ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری عطرت نقوی ،مقبول ڈار اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے مرکزی وزونل عہدیداران بھی موجودتھے وزیرمملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ سعاد ت نصیب ہوئی ہے کہ اس نے جہاں مادروطن کی تعمیر وترقی کیلئے اقوام عالم کے ساتھ سرمایہ کاری کے میگامنصوبے پاکستان میں شروع کئے وہاں اپنی نظر یاتی احساس کو بھی ترجیحی بنیادوں پر استوارکیا۔

ای پیپر-دی نیشن