سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی ) سپریم کورٹ میں اثاثہ جات چھپانے پر عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر رٹ کی آج سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل عدالت عظمی کا تین رکنی بنچ مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کرے گا ۔