• news

سندر: لاپتہ ہونیوالے ذہنی مریض نوجوان کی درخت سے پھندا لگی نعش برآمد

لاہور (نامہ نگار) گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نوجوان کی درخت سے پھندا لگی لٹکتی نعش ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سندر کے علاقہ درویش دا کوٹ کے رہائشی محمد حسین کا بیٹا 22سالہ یاور حسین ہفتہ کی رات گھر سے باہر گیا مگر واپس نہ آیا۔ جس پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع کی۔ گزشتہ روز گھر سے کچھ فاصلے پر ایک کنویں کے قریب لگے درخت سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی نعش لٹکتی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی۔ جس کی یاور حسین کے ورثاء نے شناخت کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء نے بتایا ہے کہ یاور حسین کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ اس سے قبل بھی اس نے دو مرتبہ خود کشی کی کوشش کی تھی۔ مگر اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن