• news

لاہور: دہشت گردی خطرہ، قومی املاک، اہم دینی، سیاسی رہنمائوں کا نیا سکیورٹی پلان تشکیل

لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب اور پولیس حکام نے باہمی مشاورت سے قومی املاک اور اہم دینی و سیاسی رہنمائوں کا نیا سکیورٹی پلان تشکیل دید یا۔ اہم شخصیات کو اپنی نقل و حمل کو کچھ عرصہ کے لئے محدود کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق اعلی افسران کے خاندانوں کو بھی دہشت گرد ٹارگٹ کرسکتے ہیں۔ حساس قرار پانے والی املاک /مقامات پر متعلقہ تھانہ کے ذمہ داران کو رائونڈ دی کلاک گشت کرتے رہنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سول سیکرٹریٹ، پی اینڈ ڈی، اولڈ پی اینڈ دی، آئی جی آفس، سپیشل برانچ آفس، پیپلز ہائوس، جی او آر ون، جی او آر ٹو مزنگ چونگی، جی او آر تھری شادمان، واپڈا ہائوس، پنجاب اسمبلی،لاہور ،، ایوان اوقاف، دربار حضرت داتا گنج بخش ؒ، دربار حضرت بی بی پاکدامناں ؒ، دربار حضرت پیر مکی ؒ، دربار حضرت شاہ جمال ؒ، دربار حضرت شاہ کمال ؒ، لاہور ائیر پورٹ، جاتی عمرہ، ماڈل ٹائون میں قائم وزیر اعلی پنجاب اور ان کے عزیز و اقارب کی رہائشگاہوں، ارفع کریم ٹاور، سی سی پی او لاہور آفس کو حساس ترین قرار دے کر ان کو کیٹگری اے میں شامل کیا گیا ہے ان کے ارد گرد 24گھنٹے رائونڈ دی کلاک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن