• news

حکمرانوں کو چاہئیے کہ نیکی کی ترغیب دیں اور برائی سے روکیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ اپنی مملکت کے دائرہ کار میں خود بھی نیک بنیں اور نیکی کے کام کرنے کو ترغیب دیں اور برائیوں سے روکیں۔ یہ لوٹ مار اور یہ کمائیاں ان کے کسی کام نہیں آئیں گی اب بھی وقت ہے کہ وہ اسلامی حکمرانوں والا کردار ادا کریں ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن