حکومت نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو اولین ترجیح بنائے: حامدرضا
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ 29نومبر کو ’’سلام راحیل شریف ڈے ‘‘ منایا جائے گا اور ملک بھر می سبکدو ش ہونے والے عظیم سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مقررہ مدت میں سپہ سالار کی تبدیلی خوش آئند روایت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی اعلان جنگ ہے۔ حکومت نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو پہلی ترجیح بنائے۔