• news
  • image

قسمت بیگ سے اچھا تعلق تھا‘ اکٹھے کام کیا‘ فنکار برادری افسردہ ہے: ماہ نور

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ قسمت بیگ کے ساتھ میرا اچھا تعلق تھا، مخالفین میری شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے متنازعہ خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ میں نے اور قسمت بیگ نے بے شمارڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا۔ مجھے ان کے قتل کا بہت صدمہ ہے۔ صرف مجھے ہی نہیںبلکہ پوری فنکار براردی خاص طور پر اداکارائیں بہت غمگین ہیں لیکن مجھے اس بات پر بہت دکھ ہوا جب یہ افواہیں شروع ہوئیں کہ مجھے گرفتار اور شامل تفتیش کیا گیا۔ ہم آرٹسٹ تو چھوٹے دل کے ہوتے ہیں۔ کوئی آرٹسٹ اس قسم کے جرائم کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ماہ نور کا کہنا تھا کہ مجھے نہ گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی میری تفتیش کی جا رہی ہے۔ بعض لوگ میری شہرت سے جیلس ہو کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ہو گی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن