نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے تیسرے روز 2 میچوں کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے تیسرے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ بحریہ ٹائون بیس بال سٹیڈیم میں جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا نے پولیس کو باآسانی ایک کے مقابلے گیارہ سکور سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سمیر زاور ، علی اور ذاکر نے دو دو جبکہ عمیر امداد بھٹی، ظہیر، آصف، زبیر اورعدنان نے ایک ایک رن بنایا۔ عمیر بھٹی نے اپنی ٹیم کی جانب سے ہوم رن بھی سکور کیا۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو پندرہ صفر کے بڑے مارجن سے ہرایا۔ عتیق ، رضوان، نویم، ماجد ، شوکت اوررمضان نے دو دو جبکہ رفیع نے ہوم رن سکور کیا۔