• news

بھارتی اقدام انتہائی افسوسناک ہے: طاہر زمان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان ٹیم کو جونیئر ورلڈکپ سے باہر کرنے پر ٹیم کے آفیشلز اور کھلاڑیوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ کھلاڑیوں نے بھارتی ہائی کمشن کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کو سازش قرار دیا ہے۔ اولمپیئن طاہر زمان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کی تیاری پوری ہے۔ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔ معاون کوچ ایم عرفان سینئر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پوری ردھم میں ہے جس طرح کی تیاری کی گئی تھی پاکستان ٹیم کا فائنل تک رسائی حاصل کرنا یقینی تھا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس بات کی فکر ہو گی کہ اگر پاکستان ٹیم ان کے ہوم گراؤنڈ پر جیت گئی تو انہیں سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی بنا پر پاکستان ٹیم کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ورلڈکپ سے نکالا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن