راس ٹیلر کی شاندار سینچری آخری پاکستان کو386 رنز نیوزی لینڈ کو 10 وکٹیں درکار
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 369 رنز کے تعاقب میں 1 سکور بنا لیا ہے اور اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں جبکہ جیت کیلئے اسے مزید 368 رنز درکار ہیں۔ سمیع اسلم 1 اور اظہر علی 0 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ راس ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 313 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ راس ٹیلر نے ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ہینری نیکولس نے 26، گرینڈہوم نے 32 اور جیمز واٹلنگ نے 15 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔