ہم سیاستدانوں نے مستقبل کا کبھی نہیں سوچا مفادات لیتے اور چلے جاتے ہیں: پرویز خٹک
پشاور(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، یہ صوبہ بلکہ ملک کی سطح کی پہلی پالیسی ہے جو کہ اس سے قبل کسی صوبہ نے نہیں بنائی، صوبہ خیبرپختونخوا کی صرف یہ پہلی پالیسی نہیں ہم نے معدنی پالیسی ، ماحولیاتی پالیسی، ایجوکیشن پالیسی سمیت بہت ساری قانون سازی کی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کا مستقبل روشن بنانا ہے ،مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم سیاستدانوں نے پچھلے ستر سالوں میں کبھی نہیں سوچا کہ مستقبل کیلئے کام کرنا ہے ہم آتے ہیں وقت گزارتے ہیں اپنے مفادات لیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں لیکن آگے نہیں سوچا کے آگے ہوگا کیا، تحریک انصاف کو یہ فکر ہے کہ ہمیں اس یوتھ نے کامیاب کرایا ہے اسلئے ہمیں فکر ہے کہ نوجوانوں کیلئے کچھ کیا جائے اور صوبائی حکومت نے نوجوانو ں کا مستقبل بہتر بنانے اور صوبہ کو بہترطریقے سے ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے پالیسیز بنائی ہیںان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوبائی یوتھ پالیسی کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رویز خٹک نے کہاکہ یوتھ پالیسی کی زیرنگرانی نوجوانوں کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے صوبائی حکومت نے 1ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے صوبہ بھر کی تمام ڈسٹرکٹ میں32یوتھ مراکز بنائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت کریں، مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔ حکومت کا سب کام روک دوں گا لیکن نوجوانوں کا ہر اچھا کام آگے بڑھاﺅں گا۔ میرٹ نہ ہو تو لوگ مایوس ہو جاتے ہیں۔ ہمیں یوتھ نے کامیاب کروایا ہے۔
پرویز خٹک