بھارتی وزارت داخلہ نے پٹھانکوٹ ائربیس حملہ میں این آئی اے کو مسعود اظہر اور ساتھیوں کے نام چارج شیٹ کرنے کی اجازت دیدی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو پٹھانکوٹ ائربیس حملہ کیس میں مولانا مسعوداظہر اوران کے 3 ساتھیوں کو فرد جرم میں نامزد کرنے کی اجازت دیدی۔ بھارتی اخبار کے مطابق این آئی اے مولانا مسعود اظہر ان کے بھائی رﺅف اصغر، کاشف جان اور شاہد لطیف کو جلد فردجرم میں نامزد کردے گی جس کے بعد مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کے ذریعے دہشت گرد قرار دلانے کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔ قبل ازیں چین 2 مرتبہ بھارت کے پاس واضح شواہد نہ ہونے اور محض الزامات عائد کرنے پر مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلانے کی کوششوں کو ویٹو کرچکا ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ