ڈیڑھ برس میں 3سال کا کام کریں، شہباز شریف کا وزرا کو ٹاسک
لاہور (فرخ سعید خواجہ) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کابینہ میں شامل نئے وزرا، معاونین خصوصی اور مشیروں کو خصوصی اجلاس میں ٹاسک دیا ہے کہ وہ اپنے ڈیڑھ سال کے عرصے میں تین سال میں جتنا کام ہوتا ہے اتنا کام کریں۔ شہباز شریف نے خطاب میں گزشتہ ساڑھے تین برس میںمسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں اور مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ انہوں نے ماضی کے مقابلے میں مختصر کابینہ کا تجربہ کیا۔ اس کا مقصد صوبے کے وسائل کو انتظامی اخراجات کی بجائے عوامی فلاح پر خرچ کیا جانا تھا تاہم اب وقت آ گیا تھا کہ ہمارے جن لوگوں نے مشرف آمریت کے مشکل دور میں ثابت قدمی سے پارٹی پرچم سربلند رکھا اور پاکستان میں بحالی جمہوریت کی جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دیں انہیں وزارتوں سے نہ صرف سرفراز کیا جائے بلکہ ان کے سامنے عوام کی خدمت کا چیلنج رکھا جائے۔ انہوں نے کابینہ کے ارکان کو ہدایت کی کہ ان کو جو جو محکمہ دیا جائے اس میں اصلاحات کریں۔
شہباز شریف