• news

امریکہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان پر دبا¶ ڈالے : منوہر پاریکر

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کو جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لئے دباﺅ ڈالے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں وزیر دفاع منوہر پاریکر نے امریکی انتظامیہ سے کہا لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے پر من و عن عمل کرانے کے لئے امریکہ پاکستان پر دباﺅ قائم کرے تاکہ جو کشیدگی اور تناﺅ کا ماحول قائم ہوا ہے اسے دور کیا جا سکے۔وزیر دفاع نے کہا پاکستان کی جانب سے بار بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور بھارت جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے جس سے خطے میں امن کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع

ای پیپر-دی نیشن